شان مسعود

کائونٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور نصف سنچری بناڈالی

لندن (ر پورٹنگ آن لائن )کائونٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور نصف سنچری بناڈالی۔شان مسعود نے ڈربی شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلمورگن کیخلاف نصف سنچری اسکور کی۔کاونٹی چیمپئن شپ میں یہ شان مسعود کا پانچ اننگز میں پانچواں ففٹی پلس اسکور ہے۔اس سے قبل شان مسعود نے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستانی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے سسکس کے خلاف 239 رنز کی باری بھی کھیل چکے ہیں، وہ کائونٹی چمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔شان مسعود مسلسل 2 فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل 1977ـ78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔