چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پی سی بی کا انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تجاویزدے گی۔

انفراسٹرکچر کمیٹی میں دو گورننگ بورڈ کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا،29 سال بعد میگا کرکٹ ایونٹ، پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔