اشرف بھٹی 33

چھوٹے کاروباروں کو ریلیف سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پیداواری لاگت نے چھوٹے کاروبار وںکو شدید متاثر کیا ہے، توانائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو ریلیف دینے سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے۔ہم پر امید ہیں کہ حکومت آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کا معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ہے ، تاجر نہ صرف سالانہ اربوںروپے کے ٹیکسز دیتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کی فراہمی کابھی ذریعہ ہیں ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیاجائے ، بجلی کے کمرشل یونٹ کی قیمت میں کمی اور بلا سود قرضوں کی اسکیم دی جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں