چاول 37

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.460ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 60.92فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.350ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،

مارچ میں چاول کی برآمدات کاحجم 198.21ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 191.63ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 267.37ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات سے ملک کو2.954ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 477.50ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.50فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو613.60ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 982.84ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 77فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو1.736ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اشیائے خوراک کی مجموعی برآمدات کاحجم 3.513ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.079ارب ڈالرتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں