نور زمان 15

پاکستان کے نور زمان نے ناش اسکواش کپ ٹائٹل جیت لیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نور زمان نے ناش اسکواش کپ کے فائنل میں مصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔

لندن اور کینیڈا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے مصطفیٰ السریٹی کو 0ـ3 سے شکست دی۔نور زمان کی کامیابی کا اسکور 17ـ19، 07ـ11 اور 09ـ11 رہا۔

نور زمان نے سیمی فائل میں کولمبیا کے کھلاڑی کو زیر کیا تھا۔پاکستان کے محمد اشعب عرفان نے بھی 31 ہزار ڈالر انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں