لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے اسپنر عثمان طارق کی اسکواڈ میں شمولیت پر ذو معنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں عثمان خان کو شامل نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ دانشمندی کا مشکل ترین پہلو یہ سیکھنا ہے کہ جب انا بولنا چاہے تو خاموش کیسے رہا جائے۔واضح رہے کہ اسپنر نے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔









