پاکستان پوسٹ

پاکستان پوسٹ نے 3 کروڑ وصول کرنے کے باوجود 10 لاکھ ڈاک ڈیلیور نہ کی۔معاہدہ ناکام ہوگیا

شہبازاکمل جندران۔۔۔

وفاقی اور صوبائی محکموں کے مابین معاہدہ عوام کے لئے وبال بن گیا۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان پوسٹ کے مابین 23 فروری 2022 کو معاہدہ طے پایا۔جس کے تحت پاکستان پوسٹ نے نمبر پلیٹ، سمارٹ کارڈز اور فائلیں محکمے کی فیلڈ آفسز اور عوام تک ڈور ٹو ڈور ڈیلیورکرنا تھیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ روزانہ کی بنیاد پرہزاروں آرٹیکلز پرمبنی ڈاک پاکستان پوسٹ کے حوالے کرتا ہے۔

جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 7ماہ کے دوران 19 لاکھ 47 ہزار آرٹیکلز کی بکنگ کروائی۔جس کے جواب میںپاکستان پوسٹ نے 7 ماہ کے دوران محض 8 لاکھ 59 ہزار ڈاک ڈیلیور کی۔
پاکستان پوسٹ
زرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ نے 3 کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجود 10 لاکھ 25 ہزار آرٹیکلز پر مشتمل ڈاک ڈیلیور نہ کی۔

پاکستان پوسٹ
پاکستان پوسٹ

معاہدے کی ناکامی پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کر دی ہے۔