پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ ، فائنل (آج)ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا فائنل (آج)اتوار کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے طابق لاہور قلندرزکی ٹیم میں شامل افغان اسپنر راشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل اتوار کے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے پیر کے روز کھیلا جائیگا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان اتوار کے روز ہونے والے پی ایس ایل فائنل کیلئے اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔