پاکستان سٹاک مارکیٹ 20

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں