پاکستان سٹاک مارکیٹ 49

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی 0.40 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 1.72 فیصد کی مندی، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کی کمی جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں