ڈبلن (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور آئر لینڈ کے میچ کے دوران ماحول خراب کرنے کیلئے افغان شائقین سٹیڈیم پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر افغان شائقین باڑ توڑ کر سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور پاکستانی شائقین سے الجھ پڑے، میچ کے بعد افغان شائقین کی بدتمیزی کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔
افغان شائقین نے ڈریسنگ روم سے گراﺅنڈ جاتے ہوئے شاہین آفریدی سے بھی بدتمیزی کی جس پر قومی فاسٹ بالر کی افغان شہری سے تلخ کلامی ہو گئی، شاہین آفریدی نے سکیورٹی ہیڈ کو معاملے سے آگاہ کیا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے مشکوک نوجوان کو گرانڈ سے باہر نکال دیا گیا۔