کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، 3 روزہ کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کے اضافے سے 179571 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2833 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 180507 رہی جبکہ کم ترین سطح 177674 رہی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.4 ارب شیئرز کے سودے 112 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 139 ارب روپے کم ہو کر 20134 ارب روپے ہو گئی۔









