پاکستان اسٹاک ایکسچینج 31

ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنے کا اعلان، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، 2000 سے زائد پوائنٹس کااضافہ

کراچی( رپورٹنگ آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تیزی دیکھنے میں آ ئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں اب تک 2248 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھا ﺅ3 پیسے کم ہوکر 278.57 روپے ریکارڈ کیا گیا ۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں