اشرف بھٹی 36

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کو انقلابی منصوبہ ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کو انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پروگرام عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر منصوبہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پروگرام کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت قرض کے حصول کے لئے درخواست دہندہ کے لئے 10فیصد سرمائے کی دستیابی کی شرط کو ختم کرے کیونکہ بہت سے لوگ یکمشت لاکھوں روپے کا بندوبست نہیں کر سکتے ، اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لئے بینک کی بجائے تھرڈ پارٹی کو ذمہ داری سونپی جائے تاکہ قرض لینے والے مکان کی مالیت کے حوالے سے مطمئن ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں