مہنگائی 17

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.56 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 10اشیا سستی اور 19کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں پیاز 28.16 اور آلو 21.91 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آٹا، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چکن 9.48 اور لہسن 9.13 فیصد سستا ہوا جبکہ ڈیزل 7.01 اور پیٹرول 6.80 فیصد سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں