فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ‘ سینیٹر فیصل واوڈا کا دعوی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل روایتی عہدہ نہیں ،فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کا کوئی تعین نہیں ،اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں لیکن ہم اس دور کی چیزیں چلا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں، بات چیت کا راستہ کھولیں اور معاملات آگے بڑھائیں تاہم ابھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔