اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوپ فرانسس کا انتقال مسیحی برادری سمیت بین مذاہب مکالمے کیلئے تلافی نقصان ہے۔
عمر ایوب خان نے کیتھولک مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ پوپ فرانسس کا انتقال مسیحی برادری سمیت بین مذاہب مکالمے کیلئے تلافی نقصان ہے۔ عمر ایوب خان نے کہاکہ پوپ فرانسس انسانیت ، رواداری اور محبت کے داعی تھے، پوپ فرانسس کا امن اور بین المذاھب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عمر ایوب خان نے کہاکہ پوپ فرانسس نے محبت، انسانیت اور رواداری کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مظلوم مسلمانوں سے متعلق پوپ فرانسس کے موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ جاتا ہے۔