اعداد و شمار 22

عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان

مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن) عالمی منڈیوں میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان رہا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 5.38ڈالرکی کمی کے بعد91.22ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 5.34ڈالرکی کمی سے 98.20ڈالرفی بیرل میں طے پائے،سونا کی قیمت 31.90ڈالرکے اضافہ سے 4588.30ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 1.72ڈالرکے اضافہ سے 77.92ڈالرفی اونس ہوگئی،اجناس کی قیمتوں میں ملاجلارحجان رہا،

مکئی کی قیمت میں ایک ڈالرکااضافہ ہوااورمستقبل کے سودے 463ڈالرفی بشل میں طے پائے،کاٹن کی قیمت 0.56ڈالرکی کمی کے بعد77.42ڈالرہوگئی،گندم کی قیمت 1.25ڈالرکی کمی کے بعد646.25ڈالرفی بشل ہوگئیـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں