فی تولہ سونا 38

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی لمبی چھلانگ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ایران امریکہ مذاکرات کے باعث سونے کی لمبی چھلانگ، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے بڑھکر 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے بڑھکر 8 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 554 ڈالر پر چلا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں