کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 530 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 57 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 53 سینٹ گھٹ کر 76 ڈالر 33 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 153 روپے کی کمی سے 8 ہزار 117 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 131روپے کی کمی سے 6 ہزار 959 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔









