عارف لوہار

عارف لوہار کاکورونا کیخلاف مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والوں کو خراج تحسین

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کورونا وائرس کے خلاف مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دینے والوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خاص لوگ ہیں جنہیں خدا کی ذات نے انسانیت کی خدمت کیلئے چنا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کا خوف پوری طرح چھایا ہوا ہے طبی عملے ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان لوگوں کی جانیں محفوظ بنانے کیلئے اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دے رہے ہیں ۔

پوری قوم ایسے تمام افراد کو سلیوٹ پیش کرتی ہے اور ان کے کردار کو قوم کے محسن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔عارف لوہار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں کردار ادا کرنے والے بہت خاص ہیں جنہیں خدا کی ذات نے انسانیت کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے ۔