سندھ ہائی کورٹ 9

سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت، ایک شہری بازیاب، دو نئی درخواستوں پر نوٹس جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت، ایک شہری بازیاب، دو نئی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے گئے،منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں چار لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مختلف احکامات جاری کیے۔

سماعت کے دوران عدالت نے بن قاسم کے علاقے سے لاپتا ہونے والے شہری کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ فوری طور پر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کیس کی مکمل تفتیش کی جائے اور لاپتا شہری کا سراغ لگا کر 21 مئی تک رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شاہ لطیف ٹائون سے لاپتا ہونے والا شہری صاحبزادہ اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

اس پیش رفت پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سے متعلق گمشدگی کا کیس نمٹا دیا۔دوسری جانب عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق دائر کی گئی دو نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔عدالتی کارروائی کے دوران وکلا نے موقف اختیار کیا کہ لاپتا افراد کے کیسز میں تفتیشی اداروں کو مزید موثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔سماعت کے بعد کیسز مزید کارروائی کے لیے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں