عینی طاہرہ 36

پاکستان امریکہ سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کرے’ عینی طاہرہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیاب سفارتکاری سے دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ، اپنی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو عافیہ صدیقی کی رہائی کی شرط بھی رکھنی چاہیے اور یقینی طور پر پاکستان کے کردار کو دیکھتے ہوئے امریکہ اس پر ضرور عملدرآمد کرے گا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران ، امریکہ جنگ بندی اورمعاہدے کے لئے جو غیر معمولی کردار ادا کیا ہے اسے تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا ۔ دعا ہے کہ دونوں ممالک میں پائیدار امن معاہدہ ہو تو تاکہ دنیا میں امن کا قیام ہو سکے۔ موجودہ حالات میں تمام ممالک خوف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے معیشتوںپر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں