نہال ہاشمی 8

گورنر سندھ کا فارماسسٹس کی خدمات کو خراج تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے فارماسسٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت عامہ کے شعبے میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ فارماسسٹس صحت عامہ کے تحفظ اور مریضوں کی بہتر نگہداشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی یقینی بنانا انتہائی اہم ذمہ داری ہے جسے فارماسسٹ برادری بخوبی انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں فارمیسی کے شعبے کو جدید طبی تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے صحت عامہ کے نظام میں فارماسسٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں