اویس احمد خان لغاری 32

علامہ اقبال کی تعلیمات خود انحصاری، کردار سازی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتی ہیں ، اویس لغاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات خود انحصاری، کردار سازی اور مسلسل جدوجہد کا جامع درس دیتی ہیں جو کہ آج بھی قومی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

منگل کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فکرِ اقبال نئی نسل کے لیے عزم، حوصلے اور بلند مقاصد کے تعین کا روشن مینار ہے۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو نہ صرف خواب دیکھنے بلکہ انہیں حقیقت کا روپ دینے کا ہنر بھی سکھایا جو کہ کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم اور کردار سازی اقبال کے فلسفے کا بنیادی ستون جبکہ خودی کا شعور قوموں کو بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آج درپیش چیلنجز کا پائیدار حل بھی فکرِ اقبال میں پوشیدہ ہے۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد اقبال کے نظریات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے، یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں قومی استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں