طارق فضل چوہدری 38

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کے کے88 ویں یوم وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم علامہ اقبال کے فلسفہ خودی، اتحاد اور عمل کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور کامیاب ریاست بن سکے۔

اپنے پیغام میں وفاقہ وزیر نے کہا کہ ہم مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ شناخت، خودی کا شعور اور آزادی کا خواب دیا۔ ان کے افکار اور خطبہ الہٰ آباد نے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھنے میں ایک تاریخی کردار ادا کیا۔

انہوں نے ایک ایسی قوم کی سوچ کو بیدار کیا جو غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی،اقبال کی شاعری صرف الفاظ نہیں، بلکہ ایک انقلاب تھی ایک ایسا پیغام جو آج بھی ہمیں محنت، خودداری اور اتحاد کی طرف بلاتا ہے، ان کے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے ہے، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امانت کی حفاظت کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علامہ اقبال کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں