کراچی(رپورٹنگ آن لائن) رواں سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید بیرونِ ملک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رومانوی سفر کی کچھ جھلکیاں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی حالیہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے۔انہوں نے ڈینم کی جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا۔ان تصاویر میں ان دونوں کو سرسبز و شاداب حسن وادی کے درمیان قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی شیئر کیا۔
سوئٹزرلینڈ کی حسین وادی سے جوں ہی مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے بھی اس جوڑی سے اپنی الفت کا اظہار کر دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘ خوبصورت جوڑا ماشااللہ’، جبکہ ایک اور صارف نے اس جوڑی کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ثناء جاوید کی حالیہ چند پوسٹس پر اگر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کا وہ غم و غصہ جو سابق شوہر عمیر جیسوال سے طلاق، اور سابق کپتان شعیب ملک سے اچانک شادی کے اعلان کے بعد ابھر رہا تھا وہ اب جھاک کی طرح بیٹھ رہا ہے۔