شان مسعود

شان مسعود نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیدیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ٹی20 میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیدیا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملتان سلطانز کے لیے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے ٹی20 میں میری بیٹنگ پر خاص توجہ دی جس کے باعث مجھ میں نکھار آیا۔انہوں نے کہا کہ رضوان نے مجھے کہا تھا کہ ٹی20 میں آپ کو گیئرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک دن آپ 150 کے قریب کا تعاقب کر رہے ہیں،

اور آپ کو 55 گیندوں پر 70 رنز بنانے ہوں گے جبکہ کسی دن آپ 240 کے آس پاس کا تعاقب کریں گے تو ٹیم کو 55 گیندوں پر 100 رنز کا اسکور درکار ہوگا۔پی ایس ایل 2022 میں محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کیلئے شاندار سیزن کھیلنے والے شان مسعود نے انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کیی کپتانی کرتے ہوئے محض 10 اننگز میں 45.75 کی اوسط سے 366 رنز بنائے ہیں۔