شان مسعود

شان مسعودکاؤنٹی چمپئن شپ میں مسلسل 2 ڈبل سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

لندن(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے اپنے کاؤنٹی کرکٹ کیریئر میں ایک اور ڈبل سنچری اسکور کردی جس کے بعد کاؤنٹی چمپئن شپ میں مسلسل 2 ڈبل سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ۔ شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستانی اوپنر نے اس سے قبل سسکس کیخلاف 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ شان مسعود مسلسل دو فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے دوسری پاکستانی بھی بن گئے ،اس سے قبل 1977/78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔