سٹاک ہوم(رپورٹنگ آن لائن)پرتگال کے نونوبورجیس نے پہلی مرتبہ اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 51ویں نمبر پر موجود پرتگال کے 27 سالہ ٹینس کھلاڑی نونوبورجیس نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو 0ـ2 سیٹس سے شکست دی۔
سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پرتگال کے ٹینس کھلاڑی نونوبورجیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل کوسٹریٹ سیٹس میں 3ـ6 اور 2ـ6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
یہ ان کے کیریئر کا بھی پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔ حالیہ برسوں میں انجری مسائل کی وجہ سے38 سالہ رافیل نڈال عالمی رینکنگ میں مسلسل تنزلی کا شکار ہیں اور وہ 261 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
رافیل نڈال نے پیرس اولمپکس کو ترجیح دینے کے لیے رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کا انتخاب کیا تھا۔