سونے 57

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہو گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے گھٹ گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں