ہرارے (رپورٹنگ آن لائن)زمبابوے اور بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ ہفتہ کے روز(آج)ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم کو میزبان زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے۔
زمبابوے کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو 13رنز سے شکست دی تھی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کم بیک کرتے ہوئے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو 100رنز سے شکست دے کر مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا،تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے کر 1-2کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے ۔