لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلرگوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے 504روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے 348 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 231روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا۔









