لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 511روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 353روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔









