ایل پی جی 17

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے توانائی شعبے پر منفی اثرات جاری ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں4.95روپے فی کلو اضافہ کر دیا، جس سے 11.8کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 58 روپے51 پیسے مہنگا ہوگیا۔

جون کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3ہزار 6سو 43روپے 41پیسے مقرر کردیا گیا، ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 308روپے 76پیسے مقرر کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں