رمیز راجہ

انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں ، رمیز راجہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین پی سی بی رمیز راج نے کہاکہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کیلئے پرجوش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنز نے کہاکہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منارہے ہیں۔