بابر اعظم

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، جو روٹ دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلے بمرا تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ٹریوس ہیڈ پہلے اور سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے، ہاردیک پانڈیا چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔