مکی آرتھر

آئینہ دیکھنا چاہیے ،عمر اکمل کے الزام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا جواب

لندن (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر عمر اکمل کے الزام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ انہیں آئینہ دیکھنا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مکی آرتھر نے عمر اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئینہ دیکھنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمر اکمل نے ایک بار پھر مکی آرتھر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ان کا کیریئر خراب کردیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت کی سلیکشن کمیٹی اور مقامی کوچز نے میری حمایت نہیں کی۔اس سے قبل عمر اکمل نے اگست 2017 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکی آرتھر نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، گالیاں دیں اور کہا کہ آپ کو قومی اکیڈمی میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی، جاکر کلب کرکٹ کھیلیں۔پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عمر اکمل کو کوئی گالی نہیں دی، وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔