راجہ خالد محمود خان 222

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاکہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، حکومت کا مزید دفاع نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں