فرانسسکو کاروالھو 6

کیپ ورڈے ، فرانسسکو کاروالھو نے وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا لیا

پرایا(رپورٹنگ آن لائن)افریقی ملک کیپ ورڈے کی افریقی پارٹی فار دی انڈیپینڈنس آف کیپ ورڈے کے رہنما فرانسسکو کاروالھو نے وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، یہ تقرری 17 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات کے بعد عمل میں آئی۔عرب ٹی وی کے مطابق حلف برداری کی تقریب ملک کے دارالحکومت پرایا میں واقع صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق نئی حکومت 18 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ فرانسسکو کاروالھو وزیرِ خزانہ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ افتتاحی تقریر میں فرانسسکو کاروالھو نے کہا کہ نئی حکومت کیپ ورڈے کے عوام کی خدمت کے لیے عاجزی، ذمہ داری اور مکمل لگن کے ساتھ باعزت مشن سنبھال رہی ہے۔

صدر جوزے ماریا نیویس، جنہوں نے تقریب کی صدارت کی، نے نئی حکومت کو مبارکباد دی اور اس کے ارکان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ فرانسسکو کاروالھو اس سے قبل دارالحکومت پرایا کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ الیسس کوریا ای سلوا کی جگہ وزیرِ اعظم بنے ہیں، جو 2016 سے اس عہدے پر فائز تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں