عبدالعلیم خان 11

دفاعِ وطن کے لیے ہمارے شاہینوں کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے، علیم خان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیربرائے مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی سرحدوں کے محافظوں کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ہمارے شاہینوں کی لازوال بہادری کی بدولت پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

انہوں نے ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کی عظیم قربانیاں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمارے شاہین ہمیشہ تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں