مومنہ اقبال 12

ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں۔ ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ اگر میں نے ثاقب چدھڑ سے تحائف لئے تو میں نے انہیں تحائف دیئے بھی لیکن میرا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں کہ میں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس عرصے کے دوران دونوں کے درمیان ہونے والے تحائف کے تبادلے پر بات نہیں کر رہی، میرا مقدمہ صرف مجھے درپیش ہراسانی سے متعلق ہے ،مذکورہ تحائف کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں