شہریار منور 9

عرفی جاوید شہریار منور کی معترف، دبئی میں ملاقات کا احوال سنا دیا

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار شہریار منور کا چرچہ پڑوسی ملک تک جا پہنچا۔بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے شہریار منور کی تعریف کرتے ہوئے دبئی میں ہونے والی اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات شیئر کی ہیںجس نے ان پر گہرا اور دیرپا تاثر چھوڑا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے تبصرے میں شہریار منور سے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے دلچسپ بات بتائی ہے۔

ماڈل کے مطابق یہ ملاقات کافی عرصہ قبل دبئی میں ہوئی تھی، اس وقت میں زیادہ مقبول نہیں تھی، ہم فلم فیئر مڈل ایسٹ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھے اور ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے شہریار منور سے تصویر بنوانے کی درخواست کی، تاہم اداکار نے محض تصویر بنوانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مجھ سے گفتگو بھی کی۔عرفی جاوید نے بتایا کہ پاکستانی اداکار نے تقریبا 10 سے 15 منٹ تک مجھ سے بات کی، وہ انتہائی خوش مزاج و خوش اخلاق ہیں۔بھارتی ماڈل کے مطابق شہریار منور کا یہ رویہ آج بھی مجھے یاد ہے، ایک چھوٹا سا حسنِ سلوک بھی لوگوں کے ذہنوں پر دیرپا تاثر چھوڑ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں