رانا ثنااللہ 6

جنوبی پنجاب اور بہاولپور سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قراردادیں غیر موثرہوچکیں’رانا ثنا اللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قراردادیں 10 سال پرانی ہونے کے باعث اب غیر موثرہوچکی ہیں،اگر کسی اسمبلی کی مدت کے دوران کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہوسکے تو اگلی اسمبلی پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے پر نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو آخری وارننگ دے چکا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت کرائے جائیں۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اس معاملے پر یا تو خاموش ہے یا بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی، تاہم اس موضوع پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے کیونکہ یہی اس کے لیے مناسب فورم ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زبان بندی نہیں کی، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، تاہم عوامی ریفرنڈم کرانا ہو تو یہ آئین کے مطابق اور پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی ممکن ہوگا، کسی وزیر کے بیان کی بنیاد پر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں