رافیل گروسی 11

ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے، رافیل گروسی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کی اہم جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی دینے کے مثبت اثرات ہوں گے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ایران سے سنجیدہ مذاکرات اور جوہری تنصیبات تک رسائی مسئلے کے حل کا مختصر ترین راستہ ہے، جون 2025 میں حملوں سے قبل ایران کے پاس 440 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود تھا۔

رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی موجودہ صورتحال تاحال واضح نہیں، امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے خلاف قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ایران کا جوہری معلومات فراہم نہ کرنے کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے کی تیاری کررہے ہیں، ایران کے خلاف قرارداد پر رواں ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے مجوزہ قرارداد کو مایوس کن اقدام قرار دے کر مسترد کر دیا، جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا۔ایران نے رافیل گروسی سے امریکا اور اسرائیل کو حملے اور دھمکیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے جنگی حالات سے متعلق نیا طریقہ کار ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں