مقبول باقر 10

جسٹس (ر)مقبول باقر حملہ کیس: گواہان کی عدم پیشی پر عدالت برہم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت کے دوران کیس کے گواہان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم معصوم عرف بلا اور یاسر عرفات کو عدالت میں پیش کر دیا۔تفتیشی افسر تاخیر سے عدالت میں پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے گواہان بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہارِ برہمی کیا۔

گواہوں کو پیش نہ کرنے پر ملزمان نے عدالت میں شور شرابا کیا اور موقف اختیار کیا کہ ہم کئی سال سے جیل میں ہیں، لہذا کیس کا فیصلہ کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کی مہلت دے دی۔پولیس کے مطابق 2013 میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر پر حملہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں