حسان خاور 274

میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ، پہلے کام کم اور ڈھنڈورا زیادہ پیٹا جاتا تھا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اپنی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استحقاق ہے کسی بھی شخص کو تبدیل کرسکتے ہیں، میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل روشن بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین ہے، صوبائی حکومت صوبے کا تاریخی پروگرام ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے،ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، میرا کام حقائق بتانا ہے، فسانوں کی دنیا میں نہیں رہ سکتا، ہماری کارکردگی ہمارا ثبوت ہے، پہلے کام کم اور ڈھنڈورا زیادہ پیٹا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں