مریم اورنگزیب 185

عمران خان خیرات کے پیسوں کو پارٹی سیاست کیلئے استعمال کرنے کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خیرات کے پیسوں کو پارٹی کی سیاست کے لئے استعمال کرنے کا جواب دیں،

ہفتہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور سکیورٹی کو کمزور کیا، پاکستان کے لیے بڑا خطرہ عمران خان اور اس کی لائی ہوئی فارن فنڈنگ ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا سے فنڈنگ لینے والے ملک کی سکیورٹی کا ٹھیکے دار نہ بنے ،اقتدار میں ملک کو کمزور،کشمیر کا سودا اور فارن فنڈرزکو خوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں