اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے اور برادرم بیرسٹر گوہر، ان کی فیملی اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔









