عبدالعلیم خان 7

عبدالعلیم خان کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے ایک اور سپوت نے ارض پاک پر جان نچھاور کر دی۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیپٹن حمزہ اکرم کو داد شجاعت دیتے ہوئے ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فوجی افسر نیجان کا نذرانہ دے کر دے کر اپنے شہرنارووال کا نام روشن کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے شہدا کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہادت کا رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا عزم و بہادری دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں